عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، نواز شریف کی بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) لاہور میں ہونے والی ملاقات میں دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔نوازشریف نے بلوچستان کے سیاسی اور معاشی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور دیگر قیادت نے روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا، بلوچستان کے سیاسی معاملات پر ہم نے تفصیل کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کو کہا ہے کہ وہ بلوچستان آئیں اورسیاسی قائدین سے ملاقاتیں کریں، نوازشریف بلوچستان کے معاملے میں کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہیں اور ہماری درخواست پر نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ بلوچستان کا دورہ کریں گے۔عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھاکہ ہم نے نواز شریف کو کہا بلوچستان کی صورتحال پر آپ کا کردار بہت اہم ہے، امید ہے وہ 2013 کی طرح اس بار بھی بلوچستان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بتایاکہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کے مسائل سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو آگاہ کیا اور نواز شریف سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے ڈاکٹر عبدالمالک کو اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر