ملتان: ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 26 افرادکی ہلاکت، 12 ملزمان ضمانت خارج ہونے پرگرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے 12 ملزمان کی درخواست خارج کردی۔پولیس نے ضمانت خارج ہونے پرتمام ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان غیر قانونی گیس فلنگ کےکاروبار میں ملوث ہیں۔ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم گیس باؤزر کا ڈرائیور اور گودام مالک پہلے ہی گرفتار ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری کے آخر میں ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں شیر شاہ روڈ پر واقع ایک گودام میں گیس سے بھرے باؤزر میں دھماکا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 26 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے سے قریبی آبادیوں کے 20گھر مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے جب کہ جزوی طور پر 70 گھر متاثر ہوئے۔ دھماکے میں کئی جانور بھی جھلس کر ہلاک ہوئے تھے۔
تحقیقات میں کیا اہم چیز سامنے آئی؟
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایل پی جی گیس باؤزر سے گیس نکال کر مکسنگ کرنا حادثات کا سبب بنتا ہے، ایل پی جی باؤزر سےگیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کی جاتی ہے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کی قیمت کم اور پریشر زیادہ ہونےکی وجہ سے مکسنگ کی جاتی ہے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ سے پریشر بڑھ جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر