وزیراعظم کا دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد نے ایرک میئر کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے، امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری ہے، قومی ائیر لائن کو 20 سال میں پہلی مرتبہ منافع ہوا جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے، خوش آئند ہے کہ مستقبل تابناک ہے، وزیرِ ہوا بازی کی قیادت میں ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔امریکی وفد نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کے وسیع استعداد کا اعتراف کیا۔ایرک میئر نے وزیراعظم کو امریکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا امریکا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں بہتری کو سبوتاژ کرنیکی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ
ایف بی آر میں جو اچھا کام کرے گا اسے انعام ملے گا، اچھا کام نہ کرنیوالے کو سزا ملے گی، وزیراعظم
افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑےگئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا
30 اپریل کے بعد کوئی غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل افغانستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
حماس نے عبوری جنگ بندی کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی، جامع ڈیل کا مطالبہ
دہشتگردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے: وزیراعظم
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ، 38 افراد جاں بحق، 102 زخمی





  ملتی میڈیا   
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ