مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا مشن کل سے شروع کیا جائے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا مشن کل سے شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کل سے آپریشن شروع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ18 فلائٹس کے ذریعے یواے ای سمیت مختلف ملکوں سے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔غلام سرور خان نے کہا اووربکنگ کرنےوالی ایئرلائنز کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ‏ملکی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ اور پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکا اور دیگر ممالک سے ‏آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ قطرایئرویز، ترکش ایئرلائن اور دیگرایئرلائنز نے پروازیں اچانک منسوخ کیں۔ زیادہ ترمسافروں کو کنکٹنگ پروازوں سے امریکا سے براستہ دوحہ پاکستان ‏پہنچنا تھا۔ ترکی سے پاکستان آنے والے مسافر بھی بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر