سرا جیوو (شِنہوا) بوسنیا و ہرزیگوینا میں ریڈیو ٹیلی ویژن ریپبلک آف سرپسکا کی ایک صحافی انا ووجینووک کا کہنا ہے کہ چین کی جدیدیت کی راہ نے عالمی برادری میں اعتماد پیدا کیا ہے۔
ووجینووک نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ 14ویں 5 سالہ منصوبے کی تکمیل قریب آتے ہی چین نے مقامی کھپت میں اضافہ کر تے ہوئے ٹیکنالوجی اختراع کو آگے بڑھا کر وبا کے بعد کی اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائی۔ٹیک صنعتوں کی طرف اسٹریٹجک تبدیلی اور غیرملکی منڈی پر انحصار میں کمی عالمی غیر یقینی صورتحال کے خلاف لچکدار ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے دوران چین کے عالمی استحکام مہیا کرنے والے کردار پر زور دیا اور عالمی قانون اور عدم مداخلت کے اصول سے متعلق اس کی پاسداری کو اجاگر کیا۔
ووجینووک کا کہنا تھا کہ چین جنوب۔جنوب تعاون اور کثیر الجہتی پلیٹ فارمز کے ذریعے قومی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے تنازعات کے حل میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔
انہوں نے چینی پالیسی سازی کے طریقہ کار میں گہری دلچسپی ظاہر کی جو ملکی ترقی اور عالمی ذمہ داریوں کے درمیان توازن قائم کرتا ہے اور قومی تجدید شباب میں چین کی ترقیاتی حکمت عملیوں سے متعلق مزید دانش حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
چینی جدیدیت نے عالمی برادری میں اعتماد پیدا کیا، ماہر
