’ہمارے پاس کھربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں‘، وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کانفرس میں شرکت پر تمام مندوبین کا خیر مقدم کرتےہیں، ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت ہوئی، یہ منصوبہ کافی عرصہ التوا کا شکار رہا مگر یکوڈک منصوبے پر پیشرفت حوصلہ افزا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کوئلے کے ذخائر کو توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا، پاکستان میں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں زرخیز زمین ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے ذخائر ہیں، کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں معدنیات کے ذخائرہیں، یہ معدنی ذخائر کھربوں ڈالرز کے ہیں، ان ذخائر کو نکالنے سے پاکستان اپنے قرضوں کے پہاڑ سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں امریکا، چین اور یورپ سمیت تمام ممالک کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے سود مند ہوگا کہ وہ یہاں سے خام مال باہر لے جائیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں ان کانوں پر سرمایہ کاری کے لیے آپ کو خوش آمدید کہا جائے گا، تمام سرمایہ کاروں کو مشترکہ منصوبوں میں بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر