وزیر اعظم کا عالمی سطح پر تیل کی کم ہوتی قیمتوں کا فائدہ عوام کو دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جیسے پہلے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کی قیمت کم کرکے دیا، اسی طرح اس وقت جو بڑی کمی آرہی ہے، اس کا فائدہ بھی عوام کو پہنچائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف تجاویز پر سوچ وبچار جاری ہے ، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات پر توجہ دی جارہی ہے،آنے والے مہینوں میں بہتر نتائج نکلیں گے۔ا س کے علاوہ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبےمیں اصلاحات سے بجلی کے نرخوں میں کمی ممکن ہوئی، میری ٹائم سیکٹر میں پائیدار اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس متحرک ہے، سمندری معیشت میں جمود کے خاتمےکیلئے اصلاحات پر کام جاری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت سمندری وسائل اور ان تک رسائی سے وابستہ ہے، بندرگاہوں کو مسابقتی بنانے کے لیے تجارتی ٹیرف پر نظرثانی کی جائے، ریڈ اور یلو چینلز میں کسٹمز کلیئرنس کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کنٹینرز کی بندرگاہوں پر موجودگی کا دورانیہ کم کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 سے 3 فیصد کمی ہوگئی ہے۔اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپےکمی کی گئی ہے جبکہ کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر