وزیراعلیٰ سندھ کی دکانوں پر نئے اورپرانے موبائل فونز کی خرید وفروخت کا ریکارڈ بنانےکی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن امان کی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں شرجیل میمن، ضیاء لنجار، آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ صوبے بھر میں امن و امان کو ہر صورت بہتر کیا جائےگا۔وزیراعلیٰ نے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں پولیسنگ کو مزید مؤثر اور مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔مراد علی شاہ نےکہا کہ صوبے میں مکمل کاغذات والے موبائل فونز کی خرید وفروخت کی اجازت ہے،کراچی ملک کی بڑی موبائل مارکیٹ ہے،کاروبار کرنے والوں کو واضح پیغام دیں، دکانوں پر ہر نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب ہونا چاہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے چوری کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے اسپیئر پارٹس کی خرید و فروخت کے حوالے سے بھی اپنی ہدایات کی تفصیلات لیں۔آئی جی پولیس نے بریفنگ دی کہ چوری کی گاڑیوں کے سامان کا کاروبار کرنے پر234 اسکریپ ڈیلرز کوگرفتار کیا گیا ہے، موبائل مارکیٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ خرید و فروخت کی ایس او پی طے ہوچکی ہے، چوری شدہ موبائل فونز کی آئی ایم ایز کھولنےکا کام کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ سادہ کپڑوں میں مسلح افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، گاڑیوں میں سادہ لباس مسلح افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر