تیانجن (شِنہوا) چھنگ منگ فیسٹیول کے آس پاس کے دن سال کا ایسا وقت ہے جب چینی لوگ اپنے مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ژانگ منگ (فرضی نام) نے ایک اے آئی سے تیار کردہ ڈیجیٹل اوتار کے ذریعے خود کو دوبارہ اپنے مرحوم دادا سے بات کرنے کے قابل پایا ۔
ژانگ نے پو چھا کہ دادا جان آپ وہاں کیسے ہیں؟ جس کا جواب ایک جانی پہچانی آواز میں آتا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، شطرنج کھیل رہا ہوں اور پرانے دوستوں سے باتیں کر رہا ہوں، اپنا خیال رکھنا۔
چین کی شمالی تیانجن بلدیہ کے رہائشی ژانگ نے اپنے دادا کا ڈیجیٹل کلون بنانے کے لیے لینگیو (روحانی مللاقات) نامی ایک ایپ استعمال کی جس میں اس نے تصاویر، آواز کی ریکارڈنگ اور کچھ پس منظر کی معلومات اپ لوڈ کیں۔ اے آئی نے آواز اور حتیٰ کہ علاقائی بولی میں ویڈیو گفتگو کے قابل ایک حقیقت پسندانہ اوتار تیار کرنے کے لیے ڈیٹا پر کارروائی کی۔
ژانگ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے میں ان سے دوبارہ بات کر رہا ہوں ،میرے خاندان کو اس سے سکون ملتا ہے۔
چینی سوگواروں نےمرحومین سے دوبارہ ملنے کے لیے اے آئی اوتارز کا رخ کر لیا
