حکومت کی ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے کوششیں کامیاب ہونے لگیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت کی ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے کوششیں کامیاب ہونے لگیں۔ مردوں کے ساتھ خواتین ٹیکس پیئرز بھی ملکی خزانے میں حصہ ڈال رہی ہیں۔ سیالکوٹ میں ایک پارک کا افتتاح سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی خاتون شہری شبنم آصف سے کرایا گیا۔ کلین گرین منصوبے کے تحت 1 کروڑ 60 لاکھ روپے سے پارک کا افتتاح کیا گیا۔ منصوبے پر عثمان ڈار کے بجائے خاتون ٹیکس پیئرشبنم آصف کا نام درج کیا گیا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے، بجٹ میں کم سے کم ٹیکس لگائے گئے تاکہ عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی اقدامات سے ریکارڈ ٹیکس محصولات موصول ہوئی ہیں، سیالکوٹ میں20 ارب کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ صاف پانی، سیوریج سسٹم، گرین پارکس اور ماسٹر پلاننگ پر کام ہو رہا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تمام ترقیاتی منصوبے ٹیکس پیئرز کے نام کرنے کا اصولی فیصلہ کر چکاہوں، ترقیاتی منصوبوں پر کام سیشہریوں کیعارضی مسائل سےآگاہ ہوں، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اور سیاسی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے، سیالکوٹ کے شہریوں سے وعدہ ہے ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل ہوں گے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر