’ن لیگ ہمیشہ عوام کو ریلیف دیتی ہے‘، نواز شریف کی بجلی نرخ میں کمی پر وزیراعظم کو مبارکباد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پونوازشریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کےلیے بجلی نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پرگامزن ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھےگی۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی ن لیگ کی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔نوازشریف کا کہنا تھاکہ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپےکمی کی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت45.05 روپے سےکم کرکے 37.64 روپےکردی گئی۔دستاویز کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی یونٹ بجلی71.06 روپے سے62.47 روپے ہوگئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر