برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کیس کا ڈراپ سین،ولیحہ عرفات شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر پیسے بٹورتی تھی

لاہور(نیشنل ٹائمز) برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کیس میں اہم موڑ ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے سائنسی بنیادوں پر کیس کو حل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جینڈر سیل اقبال ٹان ڈویژن میں دائر برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کیس کا معمہ حل ہوگیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کے مطابق ولیحہ عرفات نے ملزم فیضان تقویم کیخلاف ریپ کا مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں درج کروایا تھا۔ جس پر جینڈر سیل اقبال ٹان کی تفتیشی ٹیم نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کو گرفتار کیا، دوران تفتیش مدعیہ مقدمہ نے روبرو عدالت میڈیکل کروانے سے انکار کیا۔ مدعیہ مقدمہ کا پولیس ریکارڈ چیک کروانے پر ولیحہ پیشہ ور مقدمہ باز نکلی، ولیحہ عرفات نے اس مقدمے میں بھی اپنا نام امان لکھوا کر پولیس کو گمراہ کیا، ولیحہ عرفات درجن سے زائد مقدمات میں مدعیہ، ملزمہ اور متاثرہ نکلی، ولیحہ عرفات شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر پیسے بٹورتی تھی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ولیحہ عرفات ہر مقدمے میں نام تبدیل کرتی اور جعلی شناختی کارڈ استعمال کرتی تھی، مدعیہ مقدمہ نے روبرو عدالت مقدمہ خارج کرنے کا بیان ریکار ڈ کروایا، حقائق کی روشنی میں شہری فیضان تقویم کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر