پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیم کی وزارت خارجہ کے پروٹوکول سربراہ کو اپنی سفارتی اسناد کی نقول پیش کیں

برسلز (نیشنل ٹائمز) بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیم کی وزارت خارجہ کے پروٹوکول کے سربراہ سفیر پیئر کارٹویلز کو اپنی سفارتی اسناد کی نقول پیش کیں۔

یہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی پاکستان کے نمائندے کے طور پر بیلجیم، گرینڈ ڈچی آف لکسمبرگ اور یورپی یونین میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اس موقع پر دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رحیم حیات قریشی نے تجارت، سرمایہ کاری، ترقی، تعلیم اور ثقافتی تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر زور دیا۔ سفیر کارٹویلز نے پاکستانی سفیر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے میں بیلجیم کی مستقل دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سفارتی رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد کو سراہا اور دوطرفہ و کثیرالجہتی سطح پر اشتراک کو وسعت دینے پر امید کا اظہار کیا۔پاکستانی سفیر نے اعتماد کا اظہار کیا کہ باقاعدہ مکالمہ اور تعمیری تعاون کے ذریعے پاکستان اور بیلجیم کے درمیان شراکت داری مزید پروان چڑھے گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر