اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں دونوں افراد مٹی کے تودہ میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق دونوں افرادپائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش کررہے تھے، دونوں لاشیں نکال کر اسپتال متنقل کردی گئی ہیں۔مرنے والے دونوں افرادگھوٹکی کے رہائشی تھی، تھانہ سنانواں کی طرف سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
کوٹ ادو: سرنگ بناکر پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش کرنیوالے2 افراد دم گھٹنے سے ہلاک



