کچھی، موسیٰ خیل میں شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں کے سفر پر پابندی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز سے سبی سے کوئٹہ جانے والی ٹریفک کو شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک کولپور کے مقام پر روک دیا گیا ہے جنہیں صبح 5 بجے کے بعد ہی سفر کی اجازت ہوگی۔ادھر لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی تمام ٹریفک کو شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک کنگری کے مقام پر روک دیا جائیگا اور صبح 5 بجے کے بعد ہی سفر کی اجازت ہوگی۔واضح رہےکہ بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ پر فائرنگ اور مسافروں کو قتل کرنے کے پے درپے واقعات سامنے آئے ہیں اور حال ہی میں گوادر میں بس سے اتار کر 6 مسافروں کو قتل کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر