کراچی کی سینٹرل جیل میں 24گھنٹوں کے دوران دو قیدی ہلاک

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی کی سینٹرل جیل میں 24گھنٹوں کے دوران دو قیدی ہلاک ہوگئے،نجی ٹی وی کے مطابق صبح 5بجے ملزم نعیم احمد کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جسے فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں صبح ساڑھے آٹھ بجے دوران طبی امداد ملزم دم توڑ گیا،جیل ذرائع نے بتایا کہ ملزم نعیم احمد کی عمر 64سال تھی اور اسے کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم کو سی ٹی ڈی نے دہشتگردی اور دیگر سنگین الزامات میں گرفتار کیا تھا،جیل ذرائع کا کہناتھا کہ گزشتہ روز جیل اسپتال میں ملزم ظفر خان بھی ہلاک ہوا تھا جسے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، ملزم پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے کا الزام تھا، ہلاک ملزم کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے وابستگی پر گرفتار کیاگیا تھا، دونوں قیدیوں کی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر