چینی کمپنی کا نہرسوئز اقتصادی علاقے میں 1.65 ارب امریکی ڈالر سے صنعتی کمپلیکس قائم کرنے کا منصوبہ


قاہرہ (شِنہوا) چین کی سرمایہ کاری سے قائم کمپنی شین فنگ مصر نے مصر کی جنرل اتھارٹی برائے نہر سوئز اقتصادی علاقے (ایس سی زون) کے ساتھ ایک پیداواری کمپلیکس قائم کرنے کے لئے اراضی کے استعمال کے حقوق کا معاہدہ کیا ہے۔
مصری کابینہ نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدے کے تحت شین فنگ مصر ایس سی زون کے عین سوخنا مربوط علاقے میں 37 لاکھ 50 ہزار مربع میٹر پر پھیلے پیداواری کمپلیکس کی تعمیر پر 1.65 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں مصری وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی، نائب وزیراعظم اور وزیر ٹرانسپورٹ و صنعت کامل الوزیر، ایس سی زون جنرل اتھارٹی کے چیئرمین ولید جمال الدین اور دیگر مصری حکام نے شرکت کی۔
یہ کمپلیکس 5 سال کے دوران 2 مراحل میں مکمل کیا جائے گا جس میں 9 فیکٹریاں، ایک فضلے کو ٹھکانے لگانے کی ورکشاپ اور ایک تحقیق و ترقی اور تربیتی مرکز شامل ہوگا۔ اس کے تحت بنیادی طور پر گاڑیوں اور نقل و حمل کے پرزے، صنعتی مخصوص اور غیرمخصوص معیار کے پرزے تیار کئے جائیں گے۔
شین فنگ مصر کے چیئرمین تھیان ہائی کوئی نے کہا کہ پیداواری کمپلیکس سے 8 ہزار براہ راست ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے ۔یہ ٹرمینل صنعتی مصنوعات کی پیداوار اور گاڑیوں ، انجینئرنگ مشینری اور گھریلو مصنوعات جیسی ہائی ویلیو ایڈڈ صنعتوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ اس سے نہ صرف مصرکی پیداواری صنعت کی مسابقت میں اضافہ ہوگا بلکہ بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مقامی مہارتوں کو بہتر بنایا جائے گا اور برآمدی نمو کو فروغ ملے گا جو مصر کے ’’وژن 2030‘‘ کے اہداف سے انتہائی مطابقت رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
تاجر برادی کا فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور 26 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
ملک کےکرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ ہوگیا
اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور عمران خان کی 3 بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا
روس نے افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا
مالی سال 26-2025کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ
بلوچستان کا خونی ٹریک 2 ہزار جانیں نگل چکا، اسے ہائی وے بنانے جارہے ہیں: وزیراعظم
شہدا کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس،آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف
9 مئی ضمانت منسوخی کیس: 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنےکےفیصلے میں ملزمان کےحقوق کا تحفظ کیا جائےگا، چیف جسٹس





  ملتی میڈیا   
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ