بجلی سستی کرنے کی درخواست، نیپرا کا بجلی کی کھپت میں کمی پر اظہار تشویش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی۔سی پی پی اے کے مطابق ایل این جی کے نرخوں میں کمی ہونے سے بجلی کی قیمت کم ہو رہی ہے۔سماعت میں بجلی کی کھپت میں کمی سے متعلق نیپرا نے تشویش کا اظہار کیا اور ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بجلی کی گروتھ کیاہوگی،کوئی اسٹڈی ہے؟اس حوالے سےسی پی پی اے کا مؤقف تھا کہ ڈسکوز کی سطح پر اسٹڈی کرائی جا رہی ہیں، ڈیموں میں پانی کی کمی پر منہگے ذرائع سے بجلی پیداوار بڑھ سکتی ہے۔سماعت میں ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ آج ڈسکوز کو یہاں ہونا چاہیے تھا، ترسیلی نقصانات کے باعث صارفین پر کتنا بوجھ پڑا ہے؟چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں بجلی کی طلب میں کمی پر پاور ڈویژن اسٹڈی کرائے، پن بجلی کی گرتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پلان تیار کیا جائے۔فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر