عامر خان اوراہلیہ کرن راؤکا شادی کے15سال بعد علیحدگی کا اعلان

ممبئی(نیشنل ٹائمز)معروف بھارتی اداکارعامر خان اوراہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا جب کہ وہ بیٹے کی پرورش مل کر کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے خوبصورت 15 سال ہم نے بہترین اندازمیں گزارے جہاں خوشیاں تھیں اورہمارا رشتہ یقین، احترام اورمحبت پرمبنی تھا۔ اب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں لیکن اس میں ہم شوہراوربیوی کے طورپر نہیں ہوں گے۔ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کچھ عرصے قبل ہی کیا تھا جس کا باقاعدہ ہم اعلان کررہے ہیں لیکن ہم اپنے بیٹے کی پرورش و دیکھ بھال والدین کے طورپر ہی کریں گے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے پراجیکٹس پر بھی ویسے ہی کام کریں گے جیسے ہم کرتے آئے ہیں۔دوونوں کی جانب سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے انہیں نیک تمنائیں دیں اور آگے بھی ان ہی دعاوں کے منتظر ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ آپ سب کو ہماری طلاق ایک باب کا بند ہونا نہیں بلکہ زندگی کے ایک باب کی طرح لگے گی۔واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذان بھی ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر