’اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ہماری ہی نظر نہ لگ جائے‘: والدہ حسن نواز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حسن نواز کے والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود حسن نواز نے اپنے سفر میں ہمت نہیں ہاری انہوں نےلیہ کے پسماندہ علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے اپنا سفر شروع کیا، بیٹے کی عمدہ کارکردگی پربہت خوش اور اپنے رب کے شکرگذارہیں۔حسن نواز کی والدہ نے کہا کہ اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ان کی ہی نظر نہ لگ جائے۔نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں 44 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھلینے اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےحسن نواز نے کہا کہ وہ اپنی سنچری اپنے والد کے نام کرتے ہیں جو ہمیشہ ان کے لیے دعا کرتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار اننگ کھلینے پر حسن نواز پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے جبکہ انہوں نے بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ حسن نواز کے کرئیر کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر