چائنیز گروپ پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سید امین الحق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چین کا سرمایہ کار گروپ سن واک پاکستان میں اگلے 8سے 10 سال میں تقریبا 2ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ہفتے کو وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے سی ای اوچائنیز کمپنی سن واک کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اس موقع پر وزارت کے افسران بھی موجود تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر آئی ٹی کو کمپنی کی ورکنگ اور پاکستان میں آپٹیکل فائبر نیٹ ورک بچھانے کے حوالے سے سرمایہ کاری پلان بارے میں بریفنگ دی۔ سی ای او سن واک ٹونی لین نے آگاہ کیا کہ سن واک گروپ تقریبا دو بلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی نے سن واک گروپ کے پاکستان میں مستقبل کے سرمایہ کاری پلان کی تعریف کی اور کمپنی کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فور جی اور فائیو جی گروتھ اور ڈیجیٹلائزیشن کیلئے فائبر نیٹ ورک بہت ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر