کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ، طبی ماہرین پریشان،کورونا ابھی ختم نہیں ہوا،طبی ماہرین

کراچی(نیشنل ٹائمز) طبی ماہرین کی جانب سے کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرنے کے باو ء جود کراچی کے عوام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتی نظر نہیں آتی ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام نے احتیاطی تدابیر کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے بعد ایک جانب تو شہر میں معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔ہفتے کو تفصیلات کے مطابق ان پابندیوں میں نرمی کے لیے حکومت سندھ نے یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ عوام فوری ویکسی نیشن کرائیں گے اور ایس او پیز کی پابندی کریں گے لیکن دوسری جانب عوام نے نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ شہر کے کسی بھی علاقے میں عوامی مقامات ہوں یا بازار مارکیٹیں یا مساجد ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نظر نہیں آ رہا ہے ،سندھ کے بیشتر علاقوں میں عوامی مقامات ، کاروباری مراکز ، بازاروں ، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عوام عمل درآمد کرتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔شہریوں کی بڑی تعداد نے ماسک کا استعمال کم کر دیا ہے جن مقامات پر سینی ٹائزر گیٹ نصب کیے گئے تھے یا تو وہ ہٹا دیے گئے ہیں یا ان میں سے بیشتر غیر فعال ہوگئے ہیں۔ ماسک کا استعمال سرکاری اور نجی دفاتر کے علاوہ بڑے مالز ، ریسٹورنٹس ، اسپتالوں اور دیگر اداروں میں کیا جا رہا ہے۔اشرافیہ کے علاقوں میں شہری ماسک یا کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے نظر آتے ہیں۔ سماجی رہنما قاضی صدرالدین کا کہنا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک ہو سکتی ہے کیونکہ وائرس کی نئی اقسام سامنے آئی ہیں، تاجر رہنما عتیق میر نے کہا کہ کورونا کی ہر لہر نے لوگوں کو معاشی طور پر تباہ کیا ہے، عوام اور تاجروں سے درخواست ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں عوام کو جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائی جائیں جس کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام نے احتیاط نہیں کیں تو پھر کورونا وبا کی روک تھام کے لیے سخت فیصلے کریں گے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر