موبائل فونز کی ریگولٹیری ڈیوٹی میں اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے مقامی سطح پر موبائل فون کی مینو فیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کی ویلیو کے مطابق 6 مختلف سلیبز پر ریگیولٹری ڈیوٹی (برآمدی ٹیکس ) پر نظر ثانی کردی۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق حکومت نے درآمد شدہ ڈیوٹی 30 ڈالرتک کی قیمت والے موبائل فونز پر ڈیوٹی 300 روپے ہی رہے گی ، جبکہ ایسے موبائل جن کی ویلیو 30 ڈالرز سے زیادہ اور 100 ڈالر سے کم ہے ان پر فی موبائل 3000 روپے تک برآمدی ٹیکس لیا جائے گا اس سے قبل فی موبائل ریگیولیٹری ریٹ 2ہزار 9سو 40 روپے تھا۔رپورٹ کے مطابق جن سیٹ کی قیمت 100 ڈالرز سے زیادہ ہے اور 200 ڈالرز سے کم ہے ایسے موبائل فونز کی ریگیولیٹری ڈیوٹی 4ہزار 5 سو 10 سے بڑھا کر 7 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔جن موبائل فونز کی قیمت 200 ڈالرز سے زیادہ اور 350 ڈالرز سے کم ہے ان پر ریگیولیٹری ڈیوٹی 6 ہزار 180 سے بڑھا کر 11 ہزار روپے پر سیٹ کردی گئی ہے۔500 ڈالرز سے کم اور 350 ڈالرز سے زیادہ قیمت والے موبائل فون کی ڈیوٹی 17 ہزار 6 سو 50 روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے فی سیٹ کردی گئی ہے جبکہ 500 ڈالر سے زائد قیمت کے موبائل فون پر ڈیوٹی 31ہزار 5 سو20 روپے سے کم کر کے 22 ہزار کردی گئی ہے۔ایف بی آر نے تخمینہ لگایا ہے کہ تین سلیبز میں اضافے سے مزید 16 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر