چین کے جدید ترین ٹی پی 500 غیرعسکری یو اے وی کی پہلی پرواز

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ٹی پی 500 غیرعسکری بغیر انسان فضائی گاڑی (یو اے وی) کے ترمیم شدہ پروٹو ٹائپ نے فضائی قابلیت کی تصدیق کے لئے کامیابی سے پہلی پرواز کی ہے۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے مطابق یہ پرواز حال ہی میں چین کے صوبے شنشی کی کاؤنٹی روئی چھنگ کے ایک ہوائی اڈے پر کی گئی جو اس کی فضائی قابلیت کی تصدیق کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
تیار کنندہ کے مطابق ٹی پی 500 یو اے وی منصوبے کو بڑے پیمانے پر عمومی بغیر انسان مال بردار پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا جارہا ہے تاکہ یو اے وی سامان کی ترسیل ، ہنگامی امدادی کاموں ، خصوصی کارروائیوں اور دیگر علاقوں میں استعمال کیا جاسکے۔
اس قسم کے مال بردار یو اے وی کا مقصد ایکسپریس ترسیلی اداروں اور مختلف نوعیت کے مختصرفاصلے کی فضائی نقل و حمل کی ضروریات کو کم لاگت اور ذہین حل کی مدد سے پورا کرکے علاقائی ترسیل اور نقل و حمل کی خدمت فراہم کرنا ہے۔
اسے خصوصی مشنز اور ہنگامی امدادی کارروائی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ علاقائی فضائی مال بردارنقل و حمل شعبے میں مارکیٹ میں موجود خلا کو دور کرسکتا ہے۔
مال برداری کی بڑے جگہ اور مختص مال بردار نقل و حمل کے نظام کے ساتھ ٹی پی 500 یو اے وی مال برداری اور نقل وحمل کو مئوثر انداز سے نمٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اے وی آئی سی کے مطابق ہنگامی امدادی منظرنامے میں اسے فوری طور پر خصوصی نظام اور پے لوڈ سے لیس کرکے امدادی کارروائی میں معاونت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر
لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا مقدمہ درج، 5 افراد زیرِ حراست
روس کی پاکستان، افغانستان سے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اپیل
ایران کا مفاہمتی یادداشت کی اہم شقوں پر عمل درآمد تک مزید مذاکرات سے انکار
امریکا کا لیبیا میں اتحاد کی بحالی کی کوشش کی حمایت کا اعلان
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
ایرانی بحری جہاز پر امریکی آبدوز کا حملہ بزدلی کی علامت ہے، عباس عراقچی
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر