صادق خان نے سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میئر لندن صادق خان نے کہا کہ لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر ہے جہاں رمضان لائٹس لگائی جاتی ہیں اور فخر کی بات ہے کہ ہم نے مسلسل تیسرے برس رمضان لائٹس لگائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مقامی کمیونٹیز کو اپنے دین اسلام کے بارے میں بتانا ہوگا، مسلمان رمضان میں عبادت کرتے ہیں، چیریٹی دیتے ہیں اور غیر مسلموں کے ساتھ افطار بھی کرتے ہیں۔میئر لندن کا کہنا تھا کہ بعض افراد مسلمانوں کے بارے میں غلط باتیں پھیلاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم لوگوں کو اسلام کی اصل تصویر دکھائیں۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن نے کہا کہ افسوس ہے چمپئنز ٹرافی سے میری دونوں ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آؤٹ ہوگئی ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے یہ بتانے کا موقع ملا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر