اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق 28 فروری جمعہ کو 29 شعبان 1446 ہجری ہوگی اور اس شام مملکت میں رہنے والے شہری رمضان کا چاند دیکھیں۔سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا کہ شہری رمضان کا چاند دوربین یا اس کے بغیر دیکھنے کی صورت میں شہادت کیلئے قریبی عدالت یا چاند دیکھنے کیلئے آبزرویٹی سے رابطہ کریں۔
سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں جمعے کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی



