عینک والا جن کی نئے نام سے ٹی وی پر واپسی

لاہور(نیشنل ٹائمز) نوے کی دہائی میں بچوں اور بڑوں میں مقبول ڈراما عینک والا جن اب نئے نام کے ساتھ ٹی وی پر واپس آرہا ہے۔ عینک والا جن بچوں کے لیے بنایا گیا ایک کلاسیکی پاکستانی ڈراما ہے جو 1993 سے 1996 تک پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔ عینک والا جن اپنے دور کا بہترین ڈراما تھا جو جادوگر، جن اور پریوں کی کہانی پر مشتمل تھا اور بچوں سمیت بڑوں میں بھی بے حد مقبول تھا۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے مطالبے پر اس ڈرامے کو پی ٹی وی پر دو بار نشر کیا گیا تھا۔اور اب ایک بار پھر عینک والا جن ایک نئے نام ریٹرن آف نستور کے ساتھ ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جو کہ دراصل عینک والا جن کا سیکوئل ہے۔ تاہم اس بار یہ ڈراما پی ٹی وی پر نہیں بلکہ ایک اور پاکستانی چینل سب ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔ریٹرن آف نستور کی کہانی بھی جادوگروں، جن اور پریوں کے گرد گھومتی ہے لیکن اس بار ڈرامے میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ دیکھنے والے زیادہ محظوظ ہوسکیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر