یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے: ٹرمپ کی میکرون سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو امریکی صدر ٹرمپ سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد مشترکہ کانفرنس میں امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے، یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں، یوکرین میں امن کیلئے یورپی افواج بھیجنے میں بظاہرکوئی مسئلہ نہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدرسے رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے ملاقات کروں گا،کسی موقع پر روسی صدرسے بھی ملاقات کروں گا، مناسب وقت پرماسکوجانے کیلئے تیار ہوں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کو اپنا علاقہ چھوڑنا چاہیے یا نہیں اسی سے متعلق دیکھیں گے، روسی صدر پیوٹن یورپی امن دستوں کو قبول کریں گے۔دوسری جانب فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہمارا مقصد یوکرین میں دیرپا امن قائم کرنا ہے، یوکرین کوسلامتی کی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیں۔فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ امن مشن میں یورپی فوجیوں کو شامل کرسکتے ہیں، یورپی افواج فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی، یورپی افواج کی یوکرین میں موجودگی ضمانت کے طور پر ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر