روس میں چینی ساختہ کاروں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوگئی

ماسکو (شِنہوا) ایک تجزیاتی ادارے آٹواسٹیٹ کی جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم جنوری تک روس میں اندراج شدہ چینی ساختہ مسافر کاروں کی تعداد تقریباً 23 لاکھ 60 ہزار ہوچکی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی ساختہ کاریں ملک کی اندراج شدہ مجموعی مسافر گاڑیوں کا 5 فیصد ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر 20 میں سے ایک کار چینی ساختہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیری کو روس میں چینی ساختہ کاروں میں سبقت حاصل ہے،اس کے 5 لاکھ 28 ہزار 200 یونٹس کا اندراج ہوا ہے جو کل اندراج شدہ چینی ساختہ گاڑیوں کا 20 فیصد سے زائد ہے۔ اس کے بعد گیلے کی 4 لاکھ 22 ہزار 400 کاریں ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ہیول کی 4 لاکھ 4 ہزار 300 یونٹس کا اندراج ہوا ہے۔
ماڈل کے اعتبار سے ہیول جولین کراس اوور مقبول ترین ماڈل ہے،اس کے 1 لاکھ 64 ہزار 200 یونٹس کا اندراج ہوا ہے ۔ چیری ٹگ گو 7 پرو میکس کراس اوور بھی ایک لاکھ کا سنگ میل عبور کرچکی ہے اور اس کے 1 لاکھ 4 ہزار یونٹس کا اندراج ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر