ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو مزاحیہ اداکار قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی ایک ایسے کامیڈین تھے جنہیں اپنے شعبے میں بھی محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ مگر انہوں نے امریکا کو ورغلا کر ایک ایسے جنگ میں ساڑھے تین سو ارب ڈالر جھونکنے پر آمادہ کر لیا جو یوکرین جیت بھی نہیں سکتا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ شروع ہونی ہی نہیں چاہیے تھی۔ یہ ایسی جنگ ہے جو وہ امریکا اور ٹرمپ کی مدد کے بغیر ختم بھی نہیں کر سکتے۔ امریکا نے اس جنگ میں یورپ سے دو سو ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں اور امریکا کا پیسہ واپس بھی نہیں آنے والا۔ ٹرمپ نے کہا کہ سوتے رہنے والے جو بائیڈن نے یورپ سے برابری کا مطالبہ کیوں نہیں کیا کیوں کہ یہ جنگ ہم سے زیادہ یورپ کے لیے اہم تھی۔ ہمارے اور روس کے درمیان تو ایک پیارا سا بڑا سا سمندر بھی حائل ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اوپر سے زیلنسکی یہ کہتے ہیں کہ امریکا نے یوکرین کو جو رقم بھیجی اس میں سے آدھی غائب ہو گئی۔ وہ اپنے ملک میں الیکشن بھی نہیں کرا رہے اور یوکرین کی رائے عامہ میں ان کی پسندیدگی بھی بہت کم رہ گئی ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ واحد کام جو زیلنسکی کو آتا تھا وہ تھا جو بائیڈن کو بانسری کی طرح بجانا۔ زیلنسکی کو اب تیزی سے کام کرنا ہو گا ورنہ ان کا ملک باقی نہیں بچے گا۔ اس دوران ہم یہ جنگ روکنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کامیاب مذاکرات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کام صرف ٹرمپ کر سکتا تھا، بائیڈن نے اس کی کوشش بھی نہیں کی، یورپ بھی امن کے قیام میں ناکام رہا۔ مجھے یوکرین سے پیار ہے مگر زیلنسکی نے بہت ہولناک کام کیا ہے اور ان کا ملک تباہ ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ یوکرینی صدر اداکار بھی رہ چکے ہیں۔
زیلنسکی کا اداکار سے یوکرین کا صدر بننے تک کا سفر
زیلنسکی کی پیدائش یوکرین کے شہر کریویرخ میں یہودی والدین کے ہاں ہوئی جنہوں نے دارالحکومت کیف کی نیشنل اکنامک یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی لیکن انہیں اداکاری میں دلچسپی تھی اور انہوں نے اسی شعبے کا انتخاب کیا۔زیلنسکی نے 2003 میں ایک پروڈکشن کمپنی بنائی اور کامیڈی ٹیم کو ’کروٹل 95‘ کا نام دیا، 2010 تک ولادیمیر زیلنسکی کی ساری توجہ اپنے ٹی وی کیریئر پر ہی مرکوز رہی۔کون جانتا تھا کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی ٹی وی سیریز ‘سرونٹ آف پیپل’ میں صدر کا کردار نبھانے والا اداکار ‘زیلنسکی’ چار سال بعد 2019 میں حقیقی طور پر یوکرین کا صدر بن جائے گا۔2019 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ولودومیر زیلنسکی نے اس وقت کے صدر پیٹرو پوروشینکو کو ایک واضح مارجن سے شکست دی اور ملک کے حقیقی صدر بنے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر