امریکی صدر ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین پر اچھی بات چیت ہوئی ہے، پراعتماد ہوں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یورپ سے تمام فوج ہٹانی پڑے گی ، اگر یورپ امن دستے یوکرین میں رکھنا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے ، ہم یوکرین کوئی فوجی نہیں بھیج رہے ، یوکرین کافی عرصہ پہلےڈیل کرسکتا تھا۔ڈونلڈٹرمپ نے امکان ظاہر کیا کہ شاید اسی ماہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی مقبولیت 4فیصد سےبھی کم ہے، یوکرین میں الیکشن روس کا مطالبہ نہیں، یوکرین میں انتخابات نہ ہونے پر بعض ممالک کو تشویش ہے۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ گاڑیوں اور الیکٹرانک چپس کی بڑی کمپنیوں کی جلد امریکا واپسی کا اعلان کریں گے، امریکا میں کار پلانٹس قائم ہوں گے ،آٹو ٹیرف 25 فیصد کے قریب ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی ٹیمیں مقرر کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکا اور روس کی اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےکہا کہ روسی وفد سے 4 اصولی باتوں پر اتفاق ہوا ہے تاہم کئی نکات پر یورپی یونین کو بھی شامل ہونے کی ضرورت ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر