امریکی نائب صدر کی تقریر پر یورپ کا سخت ردعمل، بحراوقیانوس پار اختلافات میں اضافہ

میونخ (شِنہوا) میونخ سکیورٹی کانفرنس (ایم ایس سی) میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی تقریر کو یورپی حکام نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ اس سے واشنگٹن اور اس کے یورپی اتحادیوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی نمایاں ہوگئی ہے۔
وینس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ یورپ کا سب سے بڑا چیلنج بیرونی خطرات نہیں بلکہ اندرونی جمہوری زوال ہے۔ انہوں نے یورپ پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ مشترک “بنیادی اقدار” سے ہٹ رہا ہے،انہوں نے براعظم میں انتخابی پالیسیوں، شہری حقوق اور اظہار رائے کی آزادی پر تشویش ظاہر کی تھی ۔
اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینس کے بیان کو “اچھا اور زبردست ” قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی تاہم کئی یورپی عہدیداروں نے فوری طور پر اس تقریر پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک دیرینہ اتحادی کی طرف سے غیر ضروری حملہ قرار دیا۔
جرمن چانسلر اولاف شولز نے جرمنی کی سیاست میں مداخلت پر وینس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک کی جمہوریت پر بیرونی اثرورسوخ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں شولز نے اس بات پر زور دیا کہ جرمنی “اپنی جمہوریت، اپنے انتخابات اور رائے کی جمہوری تشکیل” میں بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔
جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے وینس کی تقریر سے قبل ٹرمپ انتظامیہ اور بڑے ٹیکنالوجی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نئی امریکی انتظامیہ کا عالمی نکتہ نگاہ طے شدہ اصولوں، شراکت داریوں اور دیرینہ اعتماد کو نظرانداز کررہا ہے۔
انہوں نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کو بتایا کہ اس طرح کے عالمی نکتہ نگاہ کو غالب آنے کی اجازت دینا عالمی برادری کے لئے نقصان دہ ہوگا۔
دیگر یورپی حکام نے بھی اسی قسم کی مذمت کی ہے۔ جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے وینس کے بیان کو ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیا جبکہ فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے اپنے اتحادیوں سے متعلق امریکی موقف کو ’’محاذ آرائی اور مہم جو ‘‘ قرار دیا۔
اطالوی وزیرخارجہ انتونیو تاجانی نے میونخ میں کہا کہ وینس کے بیان نے غیر ضروری تنازعات کو ہوا دی ہے جس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر