اسرائیل کا تیار شدہ مکانات غزہ لے جانے کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد گزشتہ دنوں حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی ڈیل کے مطابق رہائی کا اعلان کیا تھا جس سے جنگ بندی ڈیل پر منڈلاتے سائے ختم ہوگئے تھے مگر اسرائیلی حکام تاحال معاہدے کے مطابق امدادی اشیاء کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دے رہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام جنگ بندی معاہدے کے مطابق رفح بارڈر پر مصر کی طرف کھڑی بھاری مشینری اور شہریوں کے لیے تیار شدہ مکانات (Mobile Houses) کو غزہ میں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے صرف کھانے پینے کی اشیاء، دوائیں، کمبل اور ٹینٹس کو غزہ کے لوگوں تک پہنچانے کی اجازت دی جارہی ہے مگر وہ بھی ناکافی مقدار میں ہیں۔الجزیرہ کے مطابق علاج کی غرض سے مریضوں کو رفح بارڈر سے مصر میں داخل ہونے دیا جارہا ہے۔عرب میڈیا کی جانب سے اگلے 24 گھنٹوں کو بہت اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ حماس نے کل (ہفتے والے دن) مزید کچھ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنا ہے لیکن اسرائیل تاحال جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنے سے گریزاں ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر