قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ختم،پی سی بی نئے کنٹریکٹ کا اعلان کرنے میں ناکام

لاہور(نیشنل ٹائمز)قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30جون کو ختم ہوگئی ہے ، لیکن اب تک نئے کنٹریکٹس کی پیشکش نہیں ہوئی ہے۔پی سی بی کی تفصیلات کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ 22-2021کی مدت یکم جولائی سے شروع ہوگی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ حتمی مراحل میں ہے ، کچھ کھلاڑیوں کے ناموں اور بعض کی فٹنس پر بھی بات چیت جاری ہے۔ رواں ہفتے کے اختتام یا اگلے ہفتے کے شروع میں ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے اور قومی کرکٹرز کے اس حوالے سے فٹنس ٹیسٹ بھی جاری ہیں۔نئے کنٹریکٹ میں کئی کھلاڑیوں کی ترقی اور کئی کی تنزلی بھی ہوگی۔واضح رہے کہ حسن علی اور فہیم اشرف کو کنٹریکٹ میں دوبارہ جگہ مل سکتی ہے جبکہ صہیب مقصود اور شاہنواز داھانی کے نام بھی کنٹریکٹ کے لیے زیرغور ہیں۔ویمنز کرکٹرزکے نئے مالی سال کے کنٹریکٹ جاری ہوچکے تاہم مینزکرکٹرز کی فہرست پرمعاملات فائنل ہونا باقی ہیں، بورڈ ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے تک نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر