چین میں صحت کی دیکھ بھال، ماحول دوست توانائی کے حوالے سےنئی اہم لیبارٹریاں تعمیرکی جائیں گی

چھنگ دو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان نے 8 نئی کلیدی لیبارٹریوں کی فہرست جاری کی ہے جو ہمسایہ چھونگ چھنگ بلدیہ کے ساتھ مل کر قائم جائیں گی۔
یہ اقدام چین کے جنوب مغربی علاقےمیں سائنسی اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کی علامت ہے۔
سیچھوان صوبائی محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق یہ اعلان علاقائی سائنسی تعاون اور تکنیکی پیشرفت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک سخت جائزہ کے عمل کے بعد کیا گیا ہے۔
سیچھوان-چھونگ چھنگ کے مشترکہ اختراعی انیشی ایٹو کے تحت یہ لیبارٹریاں صحت کی دیکھ بھال، ماحول دوست توانائی کے شعبوں سے لے کر جدید پیداواری اور سمارٹ زراعت کے شعبوں تک پھیلی ہوئی ہیں اور ان کا مقصد دونوں خطوں کی اہم جا معات، تحقیقی اداروں اور کاروباری اداروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔
اہم منصوبوں میں پیتھالوجی تشخیصی لیبارٹری، ہائیڈروجن توانائی کی پیداوار، ذخیرہ اور استعمال کی لیبارٹری، سمارٹ پہاڑی زراعت کی لیبارٹری اور ڈیجیٹل نقل و حمل اور سیفٹی لیبارٹری شامل ہیں۔
حالیہ برسوں میں سیچھوان اورچھونگ چھنگ کی قیادت میں جنوب مغربی خطہ چین کے وسیع مغربی علاقوں کو نیا سپر ریجن بنانے کے مقصد کے تحت ایک نیا سائنسی و ٹیکنالوجی کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر