ملائیشین وزیر اعظم کی اردوان کیساتھ ڈرائیونگ، گاڑی میں ہونیوالی دلچسپ گفتگو وائرل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان گزشتہ روز ملائیشیا کے دورے پر تھے جہاں انہوں ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی۔انور ابراہیم نے گاڑی کی آزمائشی ڈرائیو کی تو ان کے ساتھ ترک صدر بھی گاڑی میں موجود تھے۔اس موقع پر انور ابراہیم نے ترک صدر کو کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ آپ نے میری ڈرائیونگ پر بھروسہ کیا جس پر ترک صدر نے سوال کیا ’کیوں‘؟انور ابراہیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں بہت کم گاڑی چلاتا ہوں، اس موقع پر گاڑی کی عقبی نشست پر بیٹھے ایک ترک اہلکار نے فوراً کہا کہ ’پھر تو ہمیں فوراً اتر جانا چاہیے‘۔انور ابراہیم نے اپنی اہلیہ کے بارے میں کہا کہ انہیں بھی ان کی ڈرائیونگ کے حوالے سے شبہات رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن میں پڑھانے کے دوران وہ ڈرائیونگ کرتے تھے لیکن بہت کم۔اس ویڈیو کو ملائیشین وزیر اعظم کے فیس بک پیج پر بھی اپلوڈ کیا گیا جس کے کمنٹ میں انور ابراہیم کی 2006 کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں ڈرائیونگ کررہے ہیں۔ڈرائیونگ کے دوران ملائیشین وزیر اعظم اور ترک صدر نے گاڑی کی خصوصیات پر بھی بات چیت کی اور ملائیشین وزیر اعظم نے گاڑی کی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر