اسرائیلی فوج غزہ سے پسپا ہونے سے پہلے جاسوسی آلات چُھپا گئی، کئی فلسطینیوں کے ہاتھ لگ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک طرف فلسطینیوں کا اپنے تباہ حال گھروں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا جبکہ اسرائیلی فوج غزہ سے پسپا ہونے سے پہلے جاسوسی آلات چُھپا گئی، کئی مقامات پر چُھپے اسرائیلی جاسوسی آلات گھروں کو واپس آنے والے فلسطینیوں کے ہاتھ بھی لگ گئے۔ادھر یمن کے حوثیوں نے غزہ پر دوبارہ حملوں کی صورت میں اسرائیل کو دوبارہ نشانہ بنانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کو ہر صورت رہا کرانے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے تشدد بھی کیا۔اس کے علاوہ غزہ کی تباہ حال صورتحال کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس کی تعمیر نو پر آنے والے خرچے کا تخمینہ لگایا ہے اور بتایا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب ڈالر سے زائد درکار ہوں گے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر