سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے سانحہ ساہیوال رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے سانحہ ساہیوال کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک فون کال پر بے گناہ لوگوں کو مار دیا گیا، سمجھ نہیں آتا پنجاب حکومت اور پولیس کیا کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سانحہ ساہیوال میں قتل کے ملزم پولیس اہلکار حافظ محمد عثمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس قاضی فائزعیسی اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ ایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل عابد مجید مرزا عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل پنجاب عابد مجید مرزا سے استفسار کیا کہ سانحہ ساہیوال کا کیا بنا؟، ساہیوال میں معصوم بچوں کو مارا گیا، صرف ایک فون کال پر بے گناہ لوگوں کو مار دیا گیا، سمجھ نہیں آتا پنجاب حکومت اور پولیس کیا کررہی ہے، معصوم شہریوں کے قاتلوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں، بتائیں سانحہ ساہیوال میں پنجاب حکومت نے کیا کیا۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ میرے خیال میں کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عابد مجید مرزا کو حکم دیا کہ سانحہ ساہیوال سے متعلق معلومات لیکر جواب جمع کرائیں۔ عدالت نے قتل کے ملزم پولیس اہلکار حافظ محمد عثمان کی ضمانت منظور کرلی۔ پولیس اہلکار حافظ عثمان پر ایک شہری کو گولی مارنے کا الزام تھا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر