سفری جدت میں اہم پیشرفت، چین میں ہائبرڈ ڈیزل ریل انجن کی پہلی کھیپ تیار

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ہائبرڈ ڈیزل لوکوموٹوز (ریل انجن) کی پہلی کھیپ حوالے کردی گئی ہے۔
روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ لوکوموٹوز انشان آئرن اینڈ اسٹیل گروپ کمپنی لمیٹڈ اور سی آرآرسی دالیان کمپنی لمیٹڈ (سی آرآرسی دالیان) نے تیار کئے ہیں۔ روایتی ڈیزل لوکوموٹوز کے مقابلے میں ییہ کارکردگی اور ماحول دوست دونوں میں نمایاں فوائد کے حامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دوہرے بجلی نظام اور مرکزی کنٹرول یونٹس سے لیس نئے لوکوموٹوز مختلف منظرناموں اور ماحول کے مطابق بجلی کے ذرائع کو دانشمندانہ انداز میں تبدیل کرکے 30 فیصد سے زائد ایندھن کی بچت کی صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔
بیرونی درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سیلسیس اور 40 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہوتا ہے تو تھرمل سپورٹ سسٹم لوکوموٹوز کی پاور بیٹری کو ٹھنڈا یا گرم کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پرانے ڈیزل لوکوموٹوز کی نسبت یہ نئی گاڑیاں نائٹروجن آکسائیڈز کے اخراج کو تقریباً 45 فیصد، ہائیڈرو کاربن کے اخراج کو تقریباً 73 فیصد اور کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج کو تقریباً 83 فیصد تک کم کرسکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر