شنگھائی گلوبل ڈویلپر کانفرنس 2025 کی میزبانی کرے گا

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں 21 فروری سے 23 فروری تک ہونے والی گلوبل ڈویلپر کانفرنس 2025 میں دنیا بھر سے تقریباً 100 ڈویلپر کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔کانفرنس کی منتظم شنگھائی اے آئی انڈسٹری ایسوسی ایشن(ایس اے آئی اے) کے مطابق کانفرنس میں بڑے ماڈلز، کمپیوٹنگ کی طاقت اور سافٹ ویئر پلیٹ فارمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ شریک ڈویلپر کمپنیاں ہارڈویئر کی تیاری،کلاؤڈ کمپیوٹنگ،بگ ڈیٹا،مصنوعی ذہانت(اے آئی)،روبوٹکس،بلاک چین اور میٹاورس جیسے متنوع شعبوں کی نمائندگی کریں گی۔ہگنگ فیس،مائیکروسافٹ ڈویلپر کمیونٹی،علی بابا ماڈل سکوپ کمیونٹی اور ہواوے کمیونٹی سمیت سرکردہ عالمی کمپنیاں کانفرنس میں متعدد سرگرمیوں کی میزبانی کریں گی۔ایس اے آئی اے کے مطابق ڈیپ سیک ٹیم بھی کانفرنس میں شریک ہوگی جس کی حال ہی میں کافی گونج سنی گئی ہے۔کانفرنس میں مذاکروں اور ورکشاپس سے ڈویلپرز کو صنعتی ماہرین اور خیالات کے تبادلوں کا موقع ملے گا۔ایس اے آئی اے کے سیکرٹری جنرل ژونگ جُن ہاؤ کے مطابق تیزی سے ہوتی ٹیکنالوجی پر مبنی ایجادات کی رفتار برقرار رکھتے ہوئے کانفرنس اس سال سالانہ ایک مرتبہ سے سال میں 2 مرتبہ ہونے والے پروگرام میں تبدیل ہو جائے گی۔کانفرنس کا اگلا سیشن خزاں میں ہوگا۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر