امریکا کے بعد اسرائیل کا بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیئن سار نے کہا کہ امریکا کی طرح اسرائیل بھی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہورہا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل کےلیے متعصبانہ رویے کی وجہ سے کونسل چھوڑ رہے ہیں، اسرائیل اب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرےگا۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بھی شیئر کیا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا تھا کہ امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) میں اپنی شمولیت پر نظرِثانی کرے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر