یورپی یونین کی امریکی ٹیکس پر تنقید ، ہدف بنایا گیا تو سخت جواب دیں گے، ترجمان

برسلز (شِنہوا) یورپی کمیشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 3 ممالک پر عائد کیے گئے ٹیکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی تجارت کو متاثر کرےگا اور سب کے لیے نقصان دہ ہے۔

مقامی میڈیا کا ایک یورپی ترجمان کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگر یورپی یونین کو ہدف بنایا گیا تو سخت جواب دیا جا ئے گا، یورپی یونین  کوکینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیکس عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کھلی منڈیوں اور بین الاقوامی تجارتی قوانین کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کرتے کہا کہ یہ مضبوط اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس غیر ضروری معاشی رکاوٹ اور مہنگائی کا باعث بنتے ہیں جو کہ سب فریقوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔

امریکہ کی جانب سے یورپی مصنوعات پر ممکنہ ٹیرف کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین ایسے کسی بھی تجارتی شراکت دار کو سخت جواب دے گی جو غیر منصفانہ یا من مانے طریقے سے یورپی یونین کی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر