اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے ایک ہزار شینجن ویزہ سٹکرزکی چوری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہوئی ہے۔ نامعلوم افراد نے اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے ایک ہزار شینجن ویزہ سٹکرز چورائے ہیں۔اطالوی سفیر نے وزارت خارجہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو جامع تحقیقات کے لیے ہنگامی خط ارسال کیا ہے۔چوری شدہ 750 شینجن ویزہ سٹکرز کے سیریل نمبرز ITA041913251 تا ITA041914000‏ ہیں اور 250 ویزہ سٹکرز کے سیریل نمبرز ITA041915751 تا ITA041916000 ہیں۔اطالوی سفارتخانے نے پاکستان کے تمام داخلی، خارجی راستوں پر سخت جانچ پڑتال کی استدعا کی ہے۔ پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ان سیریل نمبرز کے ساتھ ویزا حامل پاسپورٹس پر کڑی نظر رکھی جائے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایسے پاسپورٹس کے حامل افراد کو گرفتار کیا جائے جن پر چوری شدہ ویزہ اسٹیکرز کا نمبر درج ہو۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر