تجارتی اور ٹیکس کی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین سے درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے امریکی فیصلے کی چین سختی سے مذمت اور اس کی مخالفت کرتا ہے اور اپنے جائز حقوق و مفادات کے دفاع کے لئے ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔

ترجمان نے اتوار کے روز زور دیا کہ چین کا مئوقف مضبوط اور مستقل ہے۔ تجارتی اور ٹیکس کی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس میں امریکہ کی جانب سے یکطرفہ اضافہ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس اقدام سے امریکہ کے اندرونی مسائل حل نہیں ہو سکتے اور اہم ترین بات یہ ہے کہ اس سے کسی بھی فریق کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

ترجمان کے مطابق چین انسداد منشیات سے متعلق پالیسی اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے دنیا میں سخت ترین اقدامات کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ فینٹانل امریکہ کے لئے ایک مسئلہ ہے۔  انسانیت اور جذبہ خیرسگالی کے تحت چین نے اس مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ سے تعاون کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکی درخواست پر 2019 میں فینٹانل سے متعلق مواد کو باضابطہ طور پر ایک کلاس کے طور پر درجہ بندی کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ چین ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے اور چین ، امریکہ کے ساتھ انسداد منشیات میں وسیع پیمانے پر تعاون میں مصروف ہے۔ ہم نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس سے سب بخوبی آگاہ ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ دوسرے ممالک کو ٹیکس میں من مانے اضافے کی دھمکیاں دینے کے بجائے اپنے فینٹانل مسئلے کومعروضی اور منطقی اندازسے دیکھتے ہوئے حل کرے۔  اضافی ٹیکس کا نفاذ مثبت عمل نہیں ہے اور مستقبل میں فریقین کے درمیان انسداد منشیات کے تعاون کو متاثر اور نقصان پہنچاسکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے غلط کاموں کو درست کرے، انسداد منشیات کے تعاون میں سخت محنت سے حاصل کردہ مثبت نتائج کو برقراررکھے اور چین ۔ امریکہ تعلقات میں مستحکم ، ہموار اور پائیدار ترقی کو فروغ دے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر