امریکا: مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم کی کچھ وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق رونالڈ ریگن ائیرپورٹ کا کنٹرول ٹاور اسٹاف کی کمی کا شکار تھا جہاں 2 کی جگہ ایک کنٹرولر سے کام لیے جانے کاانکشاف ہوا ہے جب کہ ایک روز پہلے بھی ایک پرواز کو راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔حادثے کا شکار مسافر طیارے کے پائلٹ کو آخری لمحے میں ہدایت دی گئی تھی کہ وہ رن وے تبدیل کرلے جس کے بعد جہاز نے رخ تبدیل کرلیا تھا۔رپوٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثے سے 30 سکینڈ پہلے ہیلی کاپٹر کو ہدایت دی گئی کہ آگے بڑھنے سے پہلے مسافر طیارے کو گزرنے دو لیکن کوئی جواب نہ ملا جس کے بعد زیرتربیت فوجی ہیلی کاپٹر مسافرطیارے سے ٹکراگیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ تباہ ہونے والے جہاز اور ہیلی کاپٹر کے بلیک باکس مل چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم ائیرپورٹ کے پاس زیرتربیت فوجی ہیلی کاپٹروں کو پرواز کی اجازت پرسوالات پیدا ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر