چینی سیٹلائٹ کمپنیوں کی جانب سے بہتر،وسیع عالمی خدمات کی فراہمی

بیجنگ (شِنہوا) چینی خلائی کمپنیاں اپنی مواصلاتی خدمات کو وسیع کر رہی ہیں، ان میں مواصلات، نیویگیشن اور ریموٹ سینسنگ شامل ہیں جبکہ بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے سیٹلائٹ کی تعداد میں تیزی سے اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔

2025 کے آغاز میں تجارتی لانچ اور سیٹلائٹ کی مدار میں بھیجنے کی خدمات فراہم کرنےوالی چائنہ گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن(سی جی ڈبلیو آئی سی) نے عمان کی ایک کمپنی کو ایک ذہین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ  آئی آر ایس ایس-1  فراہم کیا ہے۔ 

یہ سیٹلائٹ 11 نومبر 2024 کو لانچ کیا گیا تھاجس کی ریزولوشن ایک میٹر ، وزن 95 کلوگرام اور عمر 5 سال ہے۔  اسے زمین اور جنگلات کے سروے، شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات کی نگرانی کے لئے  استعمال کیا جائےگا۔

 سی جی ڈبلیو آئی سی نے کہا کہ سیٹلائٹ کی کامیاب فراہمی  عمان کی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی اطلاق کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

چھانگ گوانگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے والے دنیا بھر کے صارفین کمپنی کے جی لین -1 سیٹلائٹ مجموعہ سے  حاصل شدہ سیٹلائٹ تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ 

چھانگ گوانگ کے سمندر پار کاروباری ڈیٹا ایپلی کیشن کے سربراہ ہوانگ جیان کے مطابق جی لین -1 سیٹلائٹس گروپس  اب 117 سے زیادہ سیٹلائٹس پر مشتمل ہے، یہ ایک دن میں تقریباً 40 مرتبہ دنیا کے کسی بھی مقام کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سٹیلائٹس کا پہلا گروپ اکتوبر 2015 میں لانچ کیا گیا تھا۔ 



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر