امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ایف 35 لڑاکا طیارہ الاسکا میں امریکی ائیر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوا تاہم ایک نشست والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔امریکی لڑاکا طیارے کے تباہ ہونے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں طیارے کو قلابازیاں کھاتے ہوئے نیچے کی طرف آتے اور زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طیارے کے تباہ ہونے کے بعد آگ کے بادل بنتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔امریکی فضائیہ کے حکام نے طیارے کے حادثے کو بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہمارے جوان ہیں اور ہم اپنے اہلکاروں کی سیفٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔طیارے کی تحقیقات کے حوالے سے امریکی فضائیہ کے حکام کا کہنا تھا امریکی فضائیہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنائے گی تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات کو کم سے کم کیا جا سکے۔خیال رہے کہ ایف 35 امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے جسے ایف 16 فائٹنگ فیلکنز اور اے 10 تھنڈر بولٹ ٹو کی جگہ امریکی فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔ائیر اینڈ اسپیسس فورسز میگزین کی رپورٹ کے مطابق جدید ترین لڑاکا ایف 35 طیارے کی مالیت 81 ملین ڈالر ہے اور اس وقت الاسکا کی ائیر فورس بیس پر 54 ایف 54 طیارے کھڑے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر