ایک عام شخص نے 6 کروڑ سال سے زائد پرانا فوسل دریافت کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یورپی ملک ڈنمارک میں پیٹر بینیک نامی شخص شوقیہ فوسل تلاش کر رہا تھا جب اس نے چاک کے ایک ٹکڑے پر عجیب چیز کو محسوس کیا۔مشرقی ڈنمارک کے علاقے Stevns Klint میں کھوج کے دوران جب اس نے یہ عجیب چیز دیکھی تو وہ اسے اٹھا کر ایک مقامی میوزیم Geomuseum Faxe میں تجزیے کے لیے لے گیا۔میوزیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چاک کے اس ٹکڑے کو صاف کیا گیا اور پھر نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر نے اس کا تجزیہ کیا۔ماہر کے مطابق یہ عجیب چیز بنیادی طور پر کسی جانور کی قے ہے جو کروڑوں سال سے اس ٹکڑے پر محفوظ ہے۔میوزیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ واقعی حیران کن اور زبردست دریافت ہے۔بیان کے مطابق یہ بنیادی طور پر جانور نے پھول کھائے تھے جو اسے ہضم نہیں ہوئے جس کے باعث اس نے قے کر دی۔بیان میں مزید بتایا کہ ممکنہ طور یہ جانور کسی قسم کی مچھلی ہوسکتی ہے اور ایسا 6 کروڑ 60 سال قبل ہوا۔میوزیم کا کہنا تھا کہ اس دریافت سے کافی نئی چیزوں کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر