حماس۔اسرائیل قیدی۔ یرغمالی تبادلہ معاہدے کا دوسرا مرحلہ مکمل ، ریڈ کراس

غزہ (شِنہوا) بین الاقوامی کمیٹی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے اعلان کیا  ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی ابتدائی شرائط کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں۔یرغمالیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

اس نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 200 فلسطینی قیدیوں اور 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی شامل تھی، آئی سی آر سی نے ایک غیرجانبدار ثالث کے طور پر اس تبادلے کے مئوثر اور محفوظ نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے مکمل رابطے اور جائزے کے عمل کے بعد یہ کام انجام دیا۔

اس نے مزید کہا اسرائیلی یرغمالیوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کیا گیا، ان کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی جبکہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی حراستی مراکز سے رہا کر کے غزہ اور مغربی کنارے کی طرف منتقل کیا گیا،  رہائی سے قبل آئی سی آر سی  نے ان کا انٹرویو کیا،  شناخت کی تصدیق کی اور صحت کی حالت کا جائزہ لیا اور سفر کے لیے ان کی تیاری کو یقینی بنایا۔

آئی سی آر سی نے فریقین کے درمیان جاری بات چیت اور ان کی انسانی ہمدردی کے عزم کو مستحکم کرنے پر زور دیا تاکہ آئندہ کارروائیوں کی محفوظ تکمیل کے لیے ضروری حالات پیدا کیے جا سکیں۔

 قبل ازیں ہفتہ کو اسرائیلی دفاعی افواج اور اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں یرغمال 4 خواتین اسرائیلی فوجیوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا اور وہ اسرائیل کی سرحد میں داخل ہو گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر