غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو دیکھتے اور مسلح گھومتے شہید یحییٰ سنوار کی نئی ویڈیو جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) گزشتہ روز الجزیرہ ٹیلی ویژن نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کے طوفان الاقصیٰ آپریشن پر ایک ڈاکیومنٹری جاری کی جس میں جنگجوؤں کی جانب سے غزہ جنگ کی منصوبہ بندی دکھائی گئی ہے۔ اس ڈاکیومنٹری میں القسام بریگیڈز کی اعلیٰ قیادت کو بھی دکھایا گیا لیکن ان کے چہرے چھپائے گئے ہیں تاہم شہید ہونے والے افراد کو بھی دکھایا گیا۔ڈاکیومنٹری میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کو بھی دکھایا گیا ہے اور ان کی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی مصروفیات دکھائی گئیں۔ شہید یحییٰ السنوار عام مجاہدین کی طرح کلاشنکوف لیے اور میگزین بیلٹ باندھے گھوم رہے ہیں۔اس کے علاوہ انہیں میدان جنگ میں اسرائیلی ٹینکوں کا قریب سے معائنہ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں یحییٰ السنوار اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر میں بیٹھ کر شہید کمانڈر کے ساتھ جنگی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔اس دستاویزی فلم میں یحییٰ السنوار یہ شعر پڑھتے ہوئے بھی نظر آئے کہ آزادی کا دروازہ سرخ ہے جس پر خون سے ڈوبا ہاتھ دستک دیتا ہے۔ خیال رہے کہ 17 اکتوبر 2024 کوغزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر